رائے احمد خان کھرل شہید Rai Ahmad Khan Kharal Shaheed

رائے احمد خان کھرل شہیدؒ “ جنگ آزادی 1857ء کے ہیرو رائے احمد خان کھرل شہید۔ بہت سے غیر معلوم تاریخی در وا کرتی ہوئی یہ ایک خوب صورت کتاب ہے۔تاریخ پاک و ہند سے دلچسپی رکھنے والا ہر شخص جانتا ہے کہ ”راےء احمد خان کھرل شہید“کا شمار جنگ آزادی 1857ء کے مجاہدین کی صف اول میں ہوتا ہے۔ ”رائے احمد خان کھرل شہید“ مصنف سید سید علی ثانی جیلانی، یہ کتاب مجاہد اعظم ”رائے احمد خان کھرل شہید“اور ان کے ساتھیوں کی شخصیت کے گم شدہ نقوش اجاگر کرتی ہے۔ یہ کتاب دس ابواب پر مشتمل ہے۔ باب اوّل میں ”1857ء کی جنگ آزادی کا پس منظر“بغاو ت یا حریت،نوواردر کی آمد،ایسٹ انڈیا کمپنی،سلطنت مغلیہ کا اختتام،ہندوستان میں انار کی،بہادر شاہ ظفر،حکومت انگلشیہ کی شرائط، طوائف الملوکی،کے حوالے سے ہے۔باب دوم:1857”ء کی تحریک آزادی کے حالات و واقعات“اس باب میں بغاوت کی ابتدائی وجوہات،بغاوت کی ابتداء، قیادت کا فقدان، بادشاہ ہادر شاہ ظفر کی بے بسی،حالات و واقعات، کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔باب سوم:”ضلع پاک پتن سے منٹگمری تک“ ضلع پاک پتن،ضلع گوگیرہ کا انتخاب، محل وقوع، ضلع منٹگمری کی تاریخی حیثیت، سان...