وضوکیا ہے؟ بہت ہی خوب صورت تحریر
وضو
وضو کی اہمیت قرآن کریم اور احادیث نبوی (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم)میں ظاہر ہے فقہ اسلامی کی کئی بڑی کتب طہارت اور وضو کی بیان سے شروع ہوتی ہیں ۔ سلسلہ قادریہ میں وضو کی تلقین اولین تعلیمات میں شمار کی جاتی ہے ۔
ایک دن میں مرشدی سید مراتب علیؒ کی خدمت میں حاضر تھا ،ایک شخص نے عرض کیا کہ حضرت مجھے کوئی وظیفہ بتائیں آپ نے فرمایا ’’کہ بھائی سلسلہ قادریہ میں سب سے پہلا اور سب سے بڑا وظیفہ یہی ہے کہ ہر وقت باوضو رہا جائے تاکہ بندہ رحمت باری تعالیٰ کی برکات سے ہر وقت فیض یاب ہوتا رہے‘‘۔
بعد میں کئی بزرگوں کے اقوال اور معمولات سے مجھے اسکی تصدیق بھی ہوئی ۔
حضرت پیرقطب علی شاہ سندھیلوی ؒ فرماتے ہیں:
اِس طرح کرتے وضوعاشق سدا
اے برادر تو بھی کر ایسا ادا
ہے وضو منہ غیر حق سے دور ہو
اور ایذا دینے سے دونوں ہاتھ دھو
پردہ پوشی کر ہمیشہ مسح سر
پاؤں ریا کے عمل سے دھو دور کر
توبہ خالص کا پانی لے پسر
سب محبت غیر سے دل دور کر
ماسوا اللہ سے پاک ہو اے فتا
کر نجاست دوئی سے دل کو صفا
جب کہ ایسا ہی غسل دل کو ملا
تب بدن کا میل سب جا تا رہا
فائدہ : پس ہر قاری کیلئے ضروری ہے کہ اس کتاب کا مطالعہ باوضو ہو کر کرے اور اسکے انوار و برکات سے بہرہ ور ہو ۔ جزاکم اللّٰہ خیر
(بحوالہ:اکمال الافضال فی الاوراد والاشغال۔ مصنف :سید سید علی ثانی گیلانی)
Comments
Post a Comment