صبر و شکر کیا ہے؟ ایک مرتبہ ضرور پڑھیں

صبر و شکر 
صبر اس کیفیت کا نام ہے کہ بندہ اللہ تعالی کے ہر نرم اور سخت فیصلہ کو مان لے ‘ مجبوراً نہیں بلکہ دل سے مطمئن ہو کر اور شکر اسکی دی ہوئی نعمتوں کااحسان مند ہونا ہے۔ شکر اور صبر کے درجات انکی کیفیات بڑھنے سے بڑھتے ہیں اور کمی کے باعث کم ہو جاتے ہیں جیساکہ ارشاد باری تعالی ہے لئن شکرتم لازیدنکم ’’ اگر تم شکر کروگے تو نعمتوں میں اضافہ کر دیا جائے گا‘‘ (ابراہیم :۷)۔اللہ تعالی فرماتا ہے واصبروا وصابروا ورابطوا واتقواللہ لعلکم تفلحون ’’صبر کرو اور مضبوطی سے ڈٹے رہو اور کفار کے سامنے لگے رہو ، اللہ سے ڈرو تاکہ تم مراد کو پہنچو(آل عمران:۲۰۰)پھر دوسری جگہ ارشاد ہوا انما یوفی الصابرون اجرھم بغیر حساب بے شک صابروں کو انکا اجر بغیر حساب کے دیا جائے گا ۔
(زمر : ۲۲ )
(بحوالہ :اکمال الافضال فی الاوراد والاشغال از سید سید علی ثانی گیلانی)

Comments

Popular posts from this blog

سیرت سوانح سید عبدالرزاق المعروف داتا شاہ چراغ لاہوریؒ

رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) پر درود پاک پڑھنا چاہیے یا نہیں؟ بہت خوب صورت تحریر ضرور پڑھیں

عرس پاک سید سید محمد سائیں گیلانی القادری الشیخوی