صفات مؤمن کیا ہیں؟ sifat e momin
صفات مؤمن
ہر مومن کیلئے تمام حالات میں تین چیزوں پر کاربند رہنا ضروری ہے۔
(۱) احکامات خدا وندی کی تعمیل کرے
(۲) تمام ناپسندیدہ امور سے اجتناب کرے
(۳) اور جو کچھ بارگاہ رب العزت سے مقدر ہے اس پر راضی رہے۔
ایک مؤمن کی ادنی کیفیت یہ ہے کہ وہ کسی حال میں بھی مذکورہ تینوں امور کو اپنے ہاتھ سے جانے نہ دے،اپنے قلب کو پوری طرح اس طرف متوجہ رکھے ، اپنے نفس سے انہیں باتوں کے متعلق گفتگو کرے ، اور تمام حالات میں اپنے اعضاء و جوارح کو انہی امور کی بجا آوری میں مشغول رکھے۔
(بحوالہ :اکمال الافضال فی الاوراد والاشغال از سید سید علی ثانی گیلانی)
Comments
Post a Comment