سیرت سوانح سید عبدالرزاق المعروف داتا شاہ چراغ لاہوریؒ
سیدنا عبدالرزاق گیلانی المشہور دتا شاہ چراغ لاہوریؒ تحریر : سید سیْد علی ثانی جیلانی، شیخوشریف اوکاڑہ تقدیم: اب تک جتنے مضامین اس سلسلہ میں لکھے جاچکے ہیں ۔ان میں بھی میرا کوئی کمال نہیں۔محض میرے اجدادامجد اورپیران سلسلہ کی توجہ کافیض ہے۔مگر تھوڑی فکرہواکرتی تھی اورکچھ روایات کوسرمایہ بناکر اپنی نگارشات کامحل استوارکرلیتاتھا۔مگراب کی بارایسی تمام فکروں سے آزادتھا۔کہ اس بارلکھنامجھے اس ہستی پہ تھاجن کاتعارف خاندان کی وجہ سے نہیں بلکہ خاندان کے تعارف میں اس ہستی کاحصہ فراواں ہے۔جسے سرزمین لاہور ’’حضرت داتاشاہ چراغ لاہوری ‘‘کے نام سے یاد کرتی ہے۔ مگراب جب لکھنے کوقلم اٹھایاہے تومعاملہ پہلے سے زیادہ کٹھن معلوم ہوا،روایات کااتناہجوم سامنے ہے کہ قو ت فیصلہ جواب دے گئی کہ کیالکھوں ۔کیاجانے دوں،کس پراپنی مہرتصدیق ثبت کروں اورکن کوخرافات سمجھوں۔اورپھرمیرااوراس ولی اللہ کارشتہ صرف تاریخ ومورخ کی حد تک ہی نہیں بلکہ قریبی نسبی رشتہ ہے۔مجھے پتہ ہے کہ آج جب تحقیق وتنقیدکازمانہ ہے ۔میرالکھاحرف حرف جہاں جہاں تک سندبنے گاوہاں وہاں تک لائق پرسش بھی ہوگا اس کو کوئی درخوداعتنانہیں سمجھے ...
Comments
Post a Comment