Posts

Showing posts from July, 2018

مجاہدہ و مشاہدہ mojahida o moshaida kya h?

Image
مجاہدہ و مشاہدہ  اہل طریقت کا فرمان ہے کہ جس شخص نے اپنے ظاہر کو مجاہدہ سے مزین کرلیا اللہ تعالی اسکے باطن کو مشاہدہ سے مزین کردیں گے۔ارشاد باری تعالی ہی کہ والذین جاھدوا فینا لنھدینھم سبلنا جنہوں نے ہمارے راستے میں کوشش کی ہم ضرور انکو اپنا راستہ دیکھا ئیں گے(عنکبوت :۶۹)۔ جو شخص ابتدا میں مجاہدہ نہیں کرتا اسکو مشاہدہ حاصل نہیں ہوتا ۔اس سلسلہ میں اور بھی بہت سارے اقوال ملتے ہیں۔’’مجاہدہ‘‘ کے بعد’’ محاضرہ‘‘ دل کی حضوری اور’’ مکاشفہ‘‘ کشف اسرار اور آخر میں’’ مشاہدہ‘‘ یعنی حق تعالی کے سامنے حاضر ہونا جیسی نعمت حاصل ہوتی ہے ۔

صوم و صمت کسے کہتے ہیں؟ som o somt kis ko khty han

Image
صوم و صمت  جاننا چاہیے کہ مرید کیلئے صوم و صمت از حد ضروری ہیں ۔ صوم کے معنی رک جانے کے ہیں ۔ شرعاً روزہ کو کہتے ہیں تصوف میں ایسے روزہ کو جس میں آنکھ ،کان ، زبان ، ہاتھ اور پاؤں ہر برائی سے رکے رہیں۔ صمت کے معنی خاموشی کے ہیں۔ یعنی صوفی خاموش رہے سوائے اپنے شیخ سے کچھ دریافت کرنے کے، اسطرح زیادہ تر برائیوں جھوٹ و غِیبت سے محفوظ رہتا ہے۔ حضرت داؤد طائی نے جب صمت کواختیار کرنا چاہا تو حضرت امام ابوؓ حنیفہ کی خد مت میں ایک سال حاضر ہوتے رہے اور کچھ بات چیت نہ کرتے ۔ جب یہ عادت پختہ ہو گئی تو اپنے گھر میں خلوت گزیں ہوگئے ۔

توکل و قناعت کسے کہتے ہیں ؟ Twaqal o knat kis ko khty han

Image
توکل و قناعت  توکل نام ہے باری تعالی پر ہر طرح سے بھروسہ کرنے کا۔بھروسہ عقیدہ کے طور پر نہ ہو چونکہ توکل کامقام دل ہے۔ دل اس کیفیت پر مطمئن ہو پھر ارشاد باری تعالی ہے ومن یتوکل علی اللہ فھو حسبہ جو اللہ پر بھروسہ رکھتا ہے اللہ اس کیلئے کافی ہے(طلاق:۳) ۔دوسری جگہ ارشاد ہے قل لن یصیبنا الا ماکتب اللہ لنا ھو مولنا وعلی اللہ فلیتوکل المؤمنون کہہ دیجئے کہ ہم کو کوئی چیز ہرگز نہیں پہنچ سکتی سوائے کہ جو ہمارے لئے اللہ تعالی نے لکھا ہے وہ ہمارا مولا ہے اور مومنوں کو چاہیے کہ اسی پر توکل کریں۔(توبہ : ۵۱) حضور (صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم) نے فرمایا کہ مجھے میری امت کی کثرت دکھا کر پوچھا گیا کہ اس پر راضی ہیں میں نے کہا راضی ہوں پھر فرمایا گیا ایک انکے ساتھ ستر ہزار ایسے ہونگے جو بغیر حساب کے جنت میں جائیں گے ، جو نہ تو اپنے جسموں کو علاج کیلئے داغتے ہیں نہ شگون لیتے ہیں نہ ہی جھاڑ پھونک کرتے ہیں۔  حضور غوثؓ پاک جب چھاؤں میں تشریف فرما ہوتے اور دھوپ آجا تی تو اٹھ کر چھاؤں میں نہ جاتے ۔ قناعت اس کیفیت کا نام ہے کہ جن چیزوں سے انسان کو الفت ہے انکے نہ ہوتے ہوئے بھی اطمینان رکھنا ۔ ...