مجاہدہ و مشاہدہ mojahida o moshaida kya h?
مجاہدہ و مشاہدہ اہل طریقت کا فرمان ہے کہ جس شخص نے اپنے ظاہر کو مجاہدہ سے مزین کرلیا اللہ تعالی اسکے باطن کو مشاہدہ سے مزین کردیں گے۔ارشاد باری تعالی ہی کہ والذین جاھدوا فینا لنھدینھم سبلنا جنہوں نے ہمارے راستے میں کوشش کی ہم ضرور انکو اپنا راستہ دیکھا ئیں گے(عنکبوت :۶۹)۔ جو شخص ابتدا میں مجاہدہ نہیں کرتا اسکو مشاہدہ حاصل نہیں ہوتا ۔اس سلسلہ میں اور بھی بہت سارے اقوال ملتے ہیں۔’’مجاہدہ‘‘ کے بعد’’ محاضرہ‘‘ دل کی حضوری اور’’ مکاشفہ‘‘ کشف اسرار اور آخر میں’’ مشاہدہ‘‘ یعنی حق تعالی کے سامنے حاضر ہونا جیسی نعمت حاصل ہوتی ہے ۔
Comments
Post a Comment