عرس پاک سید سید محمد سائیں گیلانی القادری الشیخوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم سید سید محمد سائیں گیلانی علیہ الرحمت تحریر : سید افضال حسین گیلانی ایک شخصیت کا تعارف۔۔۔ ایک معزز گاؤں کے حال اور مستقبل کی روداد۔ دم دم ہے میرے لب پے رواں سید محمد میرے لیے ہے راحت جاں سید محمد ’’ شیخوشریف ‘‘ تحصیل و ضلع اوکاڑہ میں سادات گیلانیاں کی ایک معروف بستی ہے۔ جسکا پرانا نام ’’چاہ توتاں والا ‘‘ ہے۔ جسکی قدامت کی تاریخ کے ڈانڈے ۱۷۵۷ ع کے غدر سے جا ملتے ہیں اور اسکی عظمت کے واسطے بغداد حلب اور اچ شریف تک پہنچتے ہیں ۔ ۱۷۵۷ ع کے غدر سے برصغیرپاک و ہند بری طرح متا ثرہوا خصوصاًمسلم قوم پر ٗہندو اور انگریز کی ملی بھگت سے جو آ فتیں ٹوٹیں ان واقعات سے تاریخ پاک وہند آج تک لہو لوہان ہے ۔ اس پر آشوب دور میں سلطان پور لودھیاں سے ہجرت کرکے آنے والا ۳۷ سالہ نوجوان سید زادہ ’’ حسن بخش ‘‘ غربی پنجاب کے مشہور عالم شہر لاہور میں اپنے’’ پرداد‘‘ سید عبدالرزاق گیلانی ؒ المعروف داتاشاہ چراغ کے مقبرہ( عقب ہائیکورٹ ) پرآ کر پناہ گزین ہوا۔ سلطان پور سے مہاجرت کا اصل سبب گھریلو جھگڑے اور خاندانی رقابتیں بھی تھیں ان بکھیڑوں کاباعث وہی قدیمی اولاد آدم ک...